• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نواز شریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے، نواز شریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں۔

عمران خان نے پارٹی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈیل، ڈھیل نہیں مل رہی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے، اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح انداز میں کہا کہ فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، پوری قوم متحد ہوکر  بھارتی سازش ناکام بنائے گی اور حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی۔

تازہ ترین