• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے منی لانڈرنگ کی تفتیش کیلئے تکنیکی ماہر افسران مانگ لیے


قومی احتساب بیورو (نیب) نے حکومت سے منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز کی تفتیش میں معاونت کے لیے تکنیکی ماہر افسران مانگ لیے، نیب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تجربے کے حامل گریڈ 19 کے افسران کی خدمات مانگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل آفس کوخط لکھ دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں تعیناتی کیلئے گریڈ 19 کے افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور آڈیٹر جنرل سے تکنیکی ماہر افسران کو نیب میں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے تعینات کیا جائیگا، جبکہ تکنیکی ماہر افسران نیب ہیڈ کوارٹر اور علاقائی دفاتر میں تعینات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین