• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے امراض کا شکار افراد کورونا وائرس کا آسان ہدف ہیں ،ڈاکٹر غلام عباس

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) دل کے امراض کا شکار افراد کورونا وائرس کا آسان ہدف بن سکتے ہیں، لہٰذا دل کے مریضوں کو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین اے پی پی ایس ڈاکٹر غلام عباس نے دل کے عالمی دن کے حوالے سے جنگ و جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا ،انہوں نے کہا کہ دل کے عارضے کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ، شوگر ، بلند فشار خون، آرام پسندی، غیرمتحرک طرز زندگی، موٹاپا، بسیار خوری ، پھلوں اور سبزیوں کا ناکافی استعمال اور باقاعدگی کی ساتھ ورزش کا نہ کرنا ہے،دنیا بھر میں ایک تہائی اموات شریانوں اور دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف 30منٹ کی ورزش کو معمول بنا کربہت سے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین