• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر پولیس کا باصلاحیت آفیسر

سلائو کی ڈائری/اورنگزیب چوہدری
ایس ایس پی ضلع میرپور آزاد کشمیر پولیس کے باصلاحیت آفیسر ہیں جنہیں آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ایوارڈ قائداعظم میڈل سمیت تین بار صدارتی ایوارڈ، نیشنل سول ایوی ایشن سے گولڈ میڈل، حکومت پنچاب، حکومت آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے متعدد بار نقدانعامات سمیت درجنوں بار محتلف محکمانہ ایوارڈ اور میڈل ،ایک سو سے زائد بار محکمانہ احسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ راجہ عرفان سلیم نے اپنی سروس میں بے شمار انتہائی سنگین نوعیت کے خطرناک مجرموں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا وہاں انہوں نے سیاسی اثر و رسوخ اور بڑی سے بڑی طاقتور شخصیت کے پریشر کو بھی اپنے مثبت پیشہ ورانہ کردار میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔راجہ عرفان سلیم ایس ایس پی کے کار ہائے نمایاں کی ایک لمبی طویل لسٹ ہے جس سے اہلیان آزاد کشمیر سیمت اوورسیز میں بسنے والے کشمیری پوری طرح واقف ہیں۔ راجہ عرفان سلیم آزاد کشمیر پولیس کے جرأت مند دلیر اور بہادر آفیسر مانے اور جانے جاتے ہیں انہوں نے انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث مجرموں کے بڑے سے بڑے گینگ کو اپنی خداداد صلاحیتوں، قابلیت، دلیری اور بہادری سے قانونی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا۔ گزشتہ سال ضلع کوٹلی میں تعیناتی کے دوران انہوں نے ایک ایسا قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا جس کی مثال شاید ہی آزاد کشمیر پولیس میں اس سے پہلے ہو۔ انہوں نے آزاد کشمیر سے برطانیہ لیدر جیکٹ میں ہیروئن اسمگلنگ کرنے والے انٹرنیشنل گروہ کے افراد کو گرفتار کیا گینگ کے مرکزی کرداروں کو اس وقت عدالت سے سزا ہو چکی ہے، انہوں نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت دوران تفتیش گینگ کے ملزمان کی منشیات فروشوں کی اعانت اور معاونت کرنے والے پولیس آفیسران کے تمام ثبوت حاصل کر لیے پولیس افسران کے خلاف انکوائری آفیسر کی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ و ریکارڈ کی روشنی میں انٹرنیشنل ہیروئن اسمگلنگ گروہ کی پشت پنائی و اعانت کرتے پائے گئے بلکہ تینوں افسران مجرمان اشتہاریسے مکمل رابطہ رکھنے اور انہیں فرار کرانے ان کے قبضہ سے بقیہ مال ہیروئن کی برآمدگی کو ناممکن بنانے اور اپنے سینئر آفیسر کے خلاف میڈیا ٹرائل کرانے پولیس کو مرعوب کر کے ہیروئن اسمگلر کو رعایت دلوانے، کروڑوں روپے رشوت بھتہ خود وصول کرنے اور باقی لوگوں میں تقسیم کرانے اور اپنے سینئر آفیسر اور محکمہ پولیس کے خلاف گھناؤنی سازش کر کے بدنام کرانے میں ملوث پاۓ گئے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن سردار محمد الیاس کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق انسپکٹر پولیس ،سب انسپکٹر ،اے ایس آئی کو محکمہ پولیس سے معطل کردیا ہے۔ایس ایس پی پولیس نے جہاں برطانیہ منشیات ہیروئن اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی وہاں پولیس کے اندر افسران جو اس گروہ کی مدد و معاونت کرتے تھے ان کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف مکمل ثبوتوں کے ساتھ کیس اپنے اعلیٰ افسران کو ارسال کر دیا جس پر مزید کارروائی ہونا باقی ہے۔ اوورسیز کمیونٹی نے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں نے حکومت آزاد کشمیر، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سیمت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ منشیات فروش گروہ کی پشت پناہی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
تازہ ترین