• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر میں گلگت بلتستان کی طرز پر کسی کو بھی سٹیج ڈرامہ نہیں کرنے دیں گے ، چوہدری عبدالمجید

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کسی کی دھونس دھاندلی قبول نہ کرے۔آزادکشمیر میں گلگت بلتستان کی طرز پر کسی کو بھی سٹیج ڈرامہ نہیں کرنے دیں گے ۔ آزادکشمیر میں آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامیہ مشینری جذبے سے اپنی ذمہ داریاں پوری  اور کسی قسم کاغیر ضروری پریشر قبول نہ کرے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزادکشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کررہے تھے وزیراعظم کے پرنسپل سٹاف افسران اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا انتخابات کے حوالے سے نہ کوئی ذاتی ایشو ہے اور نہ میری جماعت کا مسئلہ ہے عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور عوامی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے صاف اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کوئی بھی شہری حق رائے دہی سے محروم نہ رہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت آزادنہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔آزادکشمیر میں گلگت بلتستان کی طرز پر کسی کو بھی سٹیج ڈرامہ نہیں کرنے دیں گے ۔
تازہ ترین