• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر، پیپلز پارٹی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، اسکول ٹیچر جاں بحق

تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ ) لوئر دیر میدان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی چلتی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق ۔پیپلز پارٹی کے رہنما عطا ء للہ خود گاڑی میں موجود نہیں تھے ،مقتول سعید اللہ نے پی پی رہنماء کیساتھ گاڑی کا تبا دلہ کیا تھا،لعل قلعہ پولیس کے مطابق گزشتہ رات 9بجے کے قریب گلگوت میدان میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی میدان کے رہنما عطا ء اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گا ڑی چلانے والے سکول ٹیچر سعید اللہ ولد بخت زمان سکنہ ڈبونہ شدید زخمی ہوکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹرز ہسپتا ل میں زخموں کی تاب نہ لیکر چل بسے۔ پولیس کے مطابق گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما عطا ء اللہ خود گاڑی میں موجود نہیں تھے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی میدان کے رہنما عطاء اللہ نے مقتول سکول ٹیچر سعید اللہ کے سا تھ اپنی گاڑی کا تبا دلہ کیا تھا۔

تازہ ترین