لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ماڈل ٹائون لاہور میں واقع پارٹی کے پنجاب آفس میں لگی شاہ محمود قریشی کی تصویر ہٹانے سے منع کر دیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ دفتر میں لگی سابق صوبائی صدور کی تصاویر میں شاہ محمود قریشی کی تصویر بھی ہے.
ہماری تجویز تھی کہ جو رہنما پارٹی چھوڑ گئے ان کے تصویریں اتار دیں لیکن چیئرمین بلاول بھٹو نے منع کر دیا کہ تصویروں کو اتارا نہ جائے، یہ ہسٹری ہے۔