• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد العمری کے باعث ٹرمپ میں کورونا کی علامات شدید ہوسکتی ہیں، رپورٹ

واشنگٹن(جنگ نیوز)معروف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں میڈیکل ماہرین اور کورونا سے متعلق اب تک آنے والی تحقیقات کے تجزیے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں 2 اکتوبر کی صبح کورونا کی تصدیق ہوئی.

ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں کورونا سے متعلق اب تک سامنے آنے والی تحقیقات کی روشنی اور ماہرین کے تجزیے سے بتایا کہ چوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے اور اس عمر کے افراد میں کورونا کی علامتیں شدید ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی 80 فیصد اموات ان افراد کی ہوئیں جن کی عمریں 65 برس سے زائد تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے۔

تازہ ترین