کراچی (اے ایف پی) مکہ معظمہ میں کل اتوار سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز کردیا جائے گا۔ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے 7ماہ قبل مارچ میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طورپر عمرہ کی عبادت روک دی تھی۔حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معتمرین کیلئے عمرہ کی ادائیگی کے دوران نئی شرائط اورکورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔