آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کامیاب کراچی مارچ سے پیپلز پارٹی کے اوسان خطا ہیں، خواجہ اظہار الحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نےپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کامیاب کراچی مارچ سے پیپلزپارٹی کے اوسان خطا ہیں،ایم کیوایم پاکستان کی کامیاب ریلی کے خوف سے پیپلزپارٹی کی نیندیں حرام ہوچکی، پی پی کی کراچی ریلی چوری اوپر سے سینہ زوری کے مترادف ہے،اندرون سندھ سے جعلی اکثریت کے بل بوتے شہری سندھ میں ریلی نکالی جارہی ہے، پی پی کراچی میں ریلی شوق پوراکرے کیونکہ یہاں لوگ جانتے ہیں اس حکومت نے بارہ سال میں کراچی تباہ کردیا،اندرون سندھ کے جاگیرداروں وڈیروں کی غنڈہ گردی کے ذریعے منتخب ہوکر شہری سندھ پر حکومت کی جارہی ہے،کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کی ریلی کو مسترد کر دینگے، ان کی ریلی صرف انکے سرکاری ملازمین اور اندرون سندھ کے کارکنان کی ریلی ثابت ہوگی،ایم کیوایم پاکستان کی کامیاب ریلی سے ثابت ہوچکا کہ شہری سندھ نے پیپلزپارٹی کی لسانی سیاست کومسترد کردیا،یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیراعظم پاکستان بھی سمجھتے ہیں کہ اندرون سندھ سے لوگ شہری سندھ پر مسلط ہورہے ہیں، پی پی کا منشور صرف شہری سندھ اور دیہی سندھ کے عوام میں نفرت ڈالنا ہے، ما ضی کی طرح شہری سندھ ہر بار پیپلزپارٹی کی سیاست کو مسترد کرتارہے گا،ایم کیوایم پاکستان اتوار کوحیدرآباد میں ریلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کی شہری سندھ نفرت کو اجاگر کریگی،اتوار کی حیدرآبادمیں شاندارریلی ثابت کردیگی کہ سندھ کے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید