کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیب بلوچستان نے احتساب عدالت سے محکمہ صحت بلوچستان ایم ایس ڈی کےسابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر چارملزمان کا 12 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا نیب ذرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان ایم ایس ڈی میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈا کٹر ذوالفقار علی بلوچ نے میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ پروپرائیٹر علی عمر انٹر پرائیزز ، خالد بھٹی اور فقیر حسین نے نہ صرف بیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی خزانے کو 40 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا کو گزشتہ روز حتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کے رو برو پیش کیا گیا،نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے ملزمان کو 12روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔