• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشین کے کلاس فور کے آرڈر جلد جاری کئے جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،صدر تحصیل نا نا صاحب شاہ مسعود کاکڑ،محراب خران،نعیم،بشیر کاکڑ،محب اللہ کاکڑاورتیمور شاہ نے بیان میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم اور خاص کر سابق ڈپٹی کمشنر پشین سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشین کے کلاس فور کے بے روزگار نوجوانوں کے آرڈر فوری طور جاری کئے جائیں کیونکہ ایک سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک کلاس فور پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ کے کلاس فور کے آرڈر نہیں ہوئے جس سے نوجوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں حاجی محمود کاکوزئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو جلد گرفتار کرے۔
تازہ ترین