کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی کی تباہی پر ریلی نکال رہی ہے،سعید غنی گفتار کے گلو بٹ بننے کی بجائے اپنی وزارت پر دھیان دیں، آج کراچی کے شہری پینے کے صاف پانی، پکی سڑکیں اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں،ان سب مسائل کے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے ساتھ کس بات کی یکجہتی کررہی ہے،صوبائی حکومت کی کرپشن کی دیمک نے شہر کو کھوکھلا کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی میں لسانی جھگڑوں کو ہوا دے رہی ہے،جو اپنی یوسی گڑھی خدا بخش سے ہار جائیں وہ کراچی کے مینڈیٹ پر بات کررہے ہیں، پی پی کی سندھ دشمنی 13 سال سے سندھ کے عوام برداشت کررہے ہیں۔