• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کے سامنےلواحقین کا لاش رکھ کرقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بھاگ ناڑی میں زمین کے تنازع قتل ہونے والے شخص کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مقتول فقیر محمد کے بیٹے فضل احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز بھاگ ناڑی میں زمین کے تنازع پر سعید احمدنے اپنےساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے میرے والد کو زخمی کیا تھا جسے علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا ہفتے کومیرے والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے بیٹے نے الزام لگایا کہ جب میرے چچا واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے تھانے گئےتو پولیس نے انہیں تھانے میں بند کردیا اوردو دن تک حبس بے جامیںرکھا سعیدا حمدکو بااثر ہونے کی وجہ سے بھاگ ناڑی پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ابھی تک ایف آئی آر درج کی گئی ہےانہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ وہ واقعہ کانوٹس اور فوری طورپر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنےکے احکامات جاری کریں بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔
تازہ ترین