ڈرامہ انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصویر اورشاعری مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں۔
ہر وقت خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اُنہوں نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ہانیہ عامر کے مداح اُن کی خوبصورتی اور شاعری کے انتخاب کو خوب داد دے رہے ہیں ۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں، ہانیہ عامر کی ناک میں چھوٹی سی بالی اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی تصویر کے کیپشن میں شاعر ’خاموش دہلوی‘ کے شعر ’عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں، ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں‘ سے ایک مصرعہ شیئر کیا ہے۔
ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی تصویر پر لکھا گیا مصرعہ کچھ یوں ہے کہ ’ ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں ۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا انگریزی گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے جس پر اُن کے مداحوں نے اُنہیں جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دے دیا تھا۔