فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد فرانسیسی حکومت نے پیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس میں پیر سے بارز اور کیفے بند ہونگے، جبکہ سماجی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔
فرانسیسی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو پابندیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فرانس میں تقریباً 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کوروناکیسز کی تعداد 6 لاکھ سےزائد ہے جبکہ ہلاکتیں 32 ہزار سےزیادہ ہوگئی ہیں۔