• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا اپنے شہریوں سے ترک اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ متنازع بیان کے بعد اپنے شہریوں سے ’ ترک اشیا کے بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہماری قیادت، ہمارے ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کی مسلسل دشمنی کے ردعمل میں ہر سعودی تاجر اور صارف ہر چیز کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بائیکاٹ شعبہ درآمد، سرمایہ کاری یا سیاحت کی سطح پر بھی کیا جائے۔

تازہ ترین