• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مایوس کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 5 روز میں 3 سزائیں ہوئیں، لیکن انصاف ہو گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، نہ کتابیں ان کو دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنے میں سیکنڈ نہیں لگے گا۔

قومی خبریں سے مزید