• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی وردی میں ملزمان پیٹرول پمپ کے ملازم سے رقم لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی سیکٹر 5 ڈی 4 کے چورنگی کے قریب واقع پیٹرول پم پر پولیس کی وردی میں ملزمان جدید اسلحہ کے زور پر واردات کرکے فرار ہوگئے، منیجر امتیاز شاہ کے مطابق 8 سے 10 ملزمان نے واردات میں پولیس موبائل استعمال اور صبح 4 بجے ڈکیتی کی ، ملزمان نے ملازم سے 18 سے 20 ہزار روپے چھینے، پیٹرول پمپ پر موجود صارفین ملزموں کو دیکھ کر زمین پر لیٹ گئے ،دوسری جانب سرجانی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پیٹرول پمپ سے متصل سڑک پر لگے کیمروں کی فوٹیجز معاون ثابت نہیں ہورہی۔

تازہ ترین