ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سو شل میڈیا ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم نے اپنے تمام نوجوان ورکروں کو تربیت دینی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ملتان ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ان کی رہائش گاہ پر رجوانہ ہائوس میں ہوا جس کی صدارت سعد خورشید کانجو، ملک آصف رفیق رجوانہ اور نمیر الیاس نے کی، انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اس موقع پر سعد خورشید کانجو نے کہا کہ ہم ملتان ڈویژن میں مسلم لیگ ن کامیڈیا سیل بنا رہے ہیں، اُس میں تمام مسلم لیگی سوشل ورکرز کو شامل کرنا ہے اور ہم سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ صدر پارٹی، یوتھ ونگ، لیبر وینگ، ٹریڈر ونگ، پروفیشنل ونگ، ایم ایس ایف کے تمام سیکرٹری اطلاعات کو بھی اس سیل کے ساتھ منسلک کریں گے، اس موقع پر اس موقع پر ملک اعجا ز رجوانہ، عثمان خا ن بابر،سا بق ایم پی اے سلطانہ شا ہین سٹی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ ملتا ن، سا بق ایم این اے شا ہین شفیق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ ملتا ن، آفشین بٹ، فہمیدہ چوہان، ثروت خان، عطیہ ربنواز، روبینا شا ہین، رفیق کر یمی، حما د رجوانہ،رانا عما دنعیم، وقاص صدیقی، راشد نوا ز لابر، وقاص اکبر، ملک حسیب رجوانہ، چوہدری مہران آرئیں، محمد ارسلان فضل، عمر کھو کھر، محمد زبیر، رسول شا ہد جا وید اورمعین موجود تھے۔