پشاور (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچارسدہ عدیل شاہ کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرچارسدہ عدنان جمیل نے گزشتہ روزچارسدہ کے مختلف بازاروں کادورہ کیااور دکانوں میں اشیاء خوردنوش کا معیارچیک کیا ۔انہوں نے دکانداروں کومعیاری اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ پرفروخت کرنے کی ہدایت کی ۔بعدازاں اے اے سی نے مختلف پٹرول پمپوں کے معائنہ کے دوران گیج چیک کئے اورپٹرول مالکان کوسرکاری نرخ کے مطابق پٹرول فروخت کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے پٹرول مالکان اوردکانداروں کوتنبیہ کی کہ سرکاری نرخ سے تجاوزکرنے کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔