اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق اور حکومتی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے پیغام پاکستان کی دستاویز کو قانونی شکل دینے کیلئے ر ہنمائی حاصل کی۔ نور الحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان علماء کی مشاورت کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔