سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج 5اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سید خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے، جس کی سماعت آج 5 اکتوبر کو احتساب عدالت میں ہوگی۔