نواب شاہ میں قاضی احمد تھانےکے2پولیس اہلکاروں کوخواتین ملزمان سےمبینہ زیادتی کےالزام میں گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیاگیا۔
ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کےمطابق جمعرات کو قاضی احمد میں ایک مکان پر چھاپامارگیا۔اس دوران2خواتین سمیت4ملزمان کو گرفتارکیاگیاتھا۔قاضی احمد تھانےمیں قید ملزمان خواتین سےپولیس کے محرر اور نائب محرر نےزیادتی کی کوشش کی۔
خواتین کے چیخنے پر دونوں اہلکاروں کو گرفتارکرکے ان کےتھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ایس ایس پی کا کہناہےکہ ملزمان پولیس اہلکاروں کوآج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔