• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر:عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: فریال ملک

ملبوسات: شیخ عمران

آرایش : خاور ریاض سیلون

عکّاسی:عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

کرشن بہاری نورکہتے ہیں؎’’ہر گھڑی تیرے خیالوں میں گِھرا رہتا ہوں… ملنا چاہوں، تو ملوں خود سے مَیں تنہا کیسے‘‘ اور انور شعور کا کہنا ہے؎’’اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوں…اب مَیں اکثر مَیں نہیں رہتا ،تم ہو جاتا ہوں‘‘۔تو واقعی جب محبّت نغمۂ دِل بن کر مدھر ساز چھیڑ دیتی ہے ، تو پھرہر سُو منظورِ نظر ہی دکھائی دیتا ہےاور جب وہ سنگ ہو، تو لگتا ہے کہ جیسے کائنات مُٹّھی میں آگئی ہے۔تو لیجیے، کچھ ایسے ہی حسین لمحوں کے لیے جاذبِ نظر پیراہنوں کا ایک دِل کش سا انتخاب پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، میجنٹا رنگ پیراہن کس قدر جاذبِ نظر ہے۔ٹراؤزر کے باٹم پر پلیٹس کے ساتھ کٹ ورک انداز میں ڈیزائننگ کی گئی ہے،تو فرنٹ ایمبرائڈرڈ پرنٹڈ قمیص کی دِل کشی و رعنائی بھی کچھ کم نہیں اور ساتھ پلین دوپٹّا بھی خاصا جچ رہا ہے۔پھر رائل بلیو رنگ ٹائٹس کے ساتھ جیکوارڈ پرنٹڈ ائیر لائن فراک خوش گوار تاثر دے رہی ہے، تو سفید رنگ ٹراؤزر، تھریڈ ورک سے آراستہ آسمانی رنگ قمیص اور ملٹی شیڈڈ چیتا پرنٹ دوپٹّے کا تال میل بھی خُوب ہے۔ ایک دوسرے انداز میں اِسی لباس کے ساتھ انگریزی حروفِ تہجّی سے آراستہ فیروزی دوپٹّے کا انتخاب بھی بھلا معلوم ہورہا ہے۔ اور آتشی گلابی رنگ پلین ٹراؤزر کے ساتھ جیکوارڈ پرنٹڈ قمیص اور کنٹراسٹ میں پلین عنّابی رنگ دوپٹا بھی روزمرّہ کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرلیں،یوں ہی لگے گا،’’ وہ نکل کے آگئی تصویر سے…‘‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین