• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر نے مایا علی کو ’ڈول‘ قرار دے دیا

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر صبا قمر نے اُنہیں ’ڈول ‘ قرار دے دیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ایک نئی سنڈریلا‘ میں سنڈریلا /میشا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔


مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے ہلکے گلابی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں اداکارہ گھومتی نظر آرہی ہیں جس سے اُن کی فراک کی خوبصورتی مزید واضح ہو رہی ہے۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف دو دل والے ایموجی بنائے۔

مایا علی کی نئی تصویروں کو دیکھ کر جہاں مداحوں نے اُن کے حُسن کی تعریفوں کے پُل باندھے تو وہیں معروف اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ڈول‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے اپنی بہت سی دلکش تصویریں پوسٹ کیں جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لباس میں اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ مداحوں کے پاس اداکارہ کی خوبصورتی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔


واضح رہے کہ مایا علی اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی اور دلکش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین