• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون ہمارا اپنا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے، مایا علی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور ڈراموں و فلموں کی اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نےسر پر دوپٹہ لیا ہوا ہے۔مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے یہ شعر لکھا کہ سارا شہر شناسائی کا دعوےدار تو ہے لیکن، کون ہمارا اپنا ہے وقت ملا تو سوچیں گے‘۔مایا کی اس تصویر پر اب تک سیکڑوں مداحوں نے تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریف کی جبکہ ساتھی اداکاراؤں نے بھی انتخاب پر داد دی۔یاد رہے مایا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین