حکومت سندھ نے کے ایچ اے کے بعد کراچی میں ایک اور ہاکی اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے سید امتیاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو آئندہ پانچ سال میں نارتھ ناظم آباد کی چھ ایکڑ زمین پر دوسرے کے ایچ اے ملٹی پل اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دیں گے۔ سیکریٹری اسپورٹس نے یہ اعلان نیب کی جانب سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی اسپتال کے سامنے قبضہ مافیا ، بلڈرز مافیا اور پارکنگ مافیا سے واگزار کرائے جانے والے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے گراونڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر معروف آرگنائز غلام محمد ، پیٹرن کے ایچ اے ویمن ونگ اسماء علی شاہ ، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان ، کے ایچ اے کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عامر عزیز خان، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین ، سینئر نائب صدر کے ایچ اے ڈاکٹر ایس اے ماجد ، ایگزیکیٹیو بورڈ ممبر ریاض الدین ، محسن علی خان ، پرویزاقبال ، زاہد اقبال ، کے ایچ اے یوتھ ہاکی ٹیم کے کوچ امتیاز الحسن سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہر قائد کے نوجوانوں کو گلشن اقبال میں کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس دینے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں چھ ایکڑ زمین پر مشتمل گراونڈ کو بھی جدید سہولتوں سے آراستہ کے ایچ اے نارتھ ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی اور فٹبال کے ساتھ سوئمنگ پول سمیت دیگر جدید سہولتیں بھی میسر ہونگی ، ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام ائندہ پانچ سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے قبضہ مافیا سے ہاکی گراونڈ ڈسٹرکٹ ویسٹ واگزار کرانے پر عبدل غنی سومرو ایڈمنسٹریٹیو جج نیب سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں حیدر حسین نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل سندھ نے ہمیشہ کراچی کے نوجوانوں کو کھیل کی جدید سہولتیں فراہم کرنے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ اور کہا کے سید مراد علی شاہ چیف منسٹر سندھ نے بھی قومی کھیل ہاکی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ جس کی واضح مثال کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال ہے۔ امید ہے کہ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ امتیاز علی شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس نارتھ ناظم آباد شہریوں کے لیئے ایک بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کراچی ہاکی ایسوسی کی خدمات کا تحریری طور پر اعتراف کرنے کے بعد ہماری ہاکی کے بہتری کے کاموں میں مزید اضافہ ہوتا دیکھے گا ،سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف نے کہا ہے کہ کلب مقابلوں سے ہی اسنوکر میں نئے کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں وہ اسنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور تقسیم اسنادسے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سابق ورلڈ چمپئن جناب محمد یوسف نے نجی کلبز اور اکیڈمیوں کی اسنوکر کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کی صدارت اسنوکر اکیڈمیز اینڈ کلبز ایسوسی ایشن کے سندھ کے صدر ڈاکٹر سید قاسم نے کی۔
پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر عمیر احمد عرفانی نے اسنوکر کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنی فیڈریشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے معروف کلبز اور اکیڈمیز عہدیداروں میں رکنیت کی اسناد تقسیم کیں۔نئشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کراچی ویٹرنز سوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فٹبال کوچ اور نیشنل سوکر کلب کے سرپرست ارشد جمال نے سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کو سجاس الیون کے لئے ٹی شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔کراچی رائفل اینڈ گن کلب کی لانچنگ کے سلسلے میں ڈی ایچ اے گالف کلب میں ایک شاندار تقریب 26 ستمبر کی شام منقد کی گئیء جس میں کلب کے بیشتر ممبران نے شرکت کی ۔
کلب سیکرٹری سید کاشف علی نے بتایا کہ کلب ایک بہترین اضافہ ہے۔شہر قائد میں 40ہزار تک شائقین فٹ بال کی سہولت کے ساتھ عالمی معیارکا فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت سندھ کوششیں کررہی ہے رواں ہفتے کراچی کے مختلف فٹ بال اسٹیڈیم کا دورہ کروں گا صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ اسپورٹس بورڈ اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر سید امتیاز علی شاہ کھیلوں کی معروف سرپرست سابق وزیر کھیل سندھ داکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ سے اپنے دفتر میں ملااقات میں کیا اس موقع پر کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوارڈینٹر غلام محمد خان بھی موجود تھے۔
انہوں نے اس موقع پر آل سندھ انٹر ڈویژن گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ دسمبر میں کراچی میں منعقد ہوگا ۔یوم دفاع کے موقع پر زیڈ اےاسپورٹس کرکٹ کلب اور این کے یونییورسل کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں یونییورسل نے 192 کا ٹارگٹ دیا ، علیم خان کے 85 اور سکندر خان نے 65 رنز بنا ئے۔
دوسری اننگز میں زیڈ اےاسپورٹس کرکٹ کلب نے 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں عدیل نے 48 رنز بنائے اور کامران خان نے 40 رنز کر نمایاں رہیں ،سکندر خان نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مین آف سی میچ قرار پائے ، کوچ عاشق حسین اور کوچ محمد منور صدیقی نے جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی ای اور سابق صدر کے سی سی ای پروفیسر اعجاز فاروقی کا شکریہ ادا کیا ۔
طحہ رضا اور انس صدیقی کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہونے پر سرسید یونیورسٹی نے مبارکباد پیش کی ، مبارکبادی پیغام میں سرسید یونیورسٹی کے کنوینئر اسپورٹس وقاص بخاری ، قائم مقام کنوینئر اسپورٹس قاضی نصر عباس ، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی سے یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے ۔
طحہ رضا 3 اکتوبر سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی میں ہونیوالی انڈر 25 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے کپتانی کرینگے ، طحہ رضا سرسید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں زیر تعلیم ہیں جبکہ انس صدیقی کو کہ سرسید یونیورسٹی ہاکی ٹیم کے کپتان ہیں وہ بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم منتخب ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرنے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزجیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا محمد علی جوہر پارک لیاری میں قائم کراٹے جمنازیم ہال، علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم اور جافا فٹبال اکیڈمی کے دورے اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ایس ایف آصف عظیم، کراچی ٹیکس بارکے صدر محمد ذیشان مرچنٹ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،مراد حسین،محمدناصر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔