اسلام آباد(فاروق اقدس، نامہ نگارخصوصی) حکومت کیخلاف بننے والے اپوزیشن کے پہلے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوآغاز میں ہی بعض مشکلات درپیش ہیں پہلے جلسے کی تاریخوں اور انعقاد کے مقام میں تبدیلی نے تینوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ایک بارپھر ہم آہنگی کے فقدان کے تاثر کو تقویت دی ہے تو دوسری طرف اقلیتوں کے نمائندوں ، معاشرے کے لبرل طبقات اوربالخصوص عورتوں کی آزادی کیلیے کام کرنے والی تنظیموں کی عہدیداروں نے اپوزیشن کی تحریک کی سربراہی کیلئے مولانا فضل الرحمن کو منتخب کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔