• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے میں اساتذہ کی قدر ومنزلت ناپید ہے،ڈاکٹر شاہانہ

پشاور (نیوز ڈیسک) وویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں اساتذہ کا کردار ناگزیر ہے،اساتذ ہ کے بغیر کوئی بھی تعلیمی نظام نہیں چل سکتاجس قوم میں لائق اور دیانتدار اساتذہ ہوں اسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اگر کسی قوم کی ترقی کا اندازہ لگانا ہو تو یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ اپنے اساتذہ کی کتنی عزت وتکریم کرتے ہیں، مگر افسوس ہے کہ مغربی ممالک میں اساتذہ کی جو قدرومنزلت ہے وہ ہمارے معاشرے میں ناپید ہے۔وہ عالمی یوم اساتذہ کی مناسب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار طلبہ کے لئے رول ماڈل ہونا چاہئے ،اساتذہ معاشرے کا سب سے اہم فرد ہیں، ایک ایسا معاشرہ ترتیب دینا ہے جس میں اساتذہ کو حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے وہی عزت و تکریم ملے جو ان کا حق ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دیانتداری سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرے،مستقبل کے معماروں کی تربیت ایک ایسا فریضہ ہے جس کواگر کامیابی سے کرلیا جائے تو اس کاثمر آنے والی نسلوں تک ملتا رہے گا،زندگی کا کوئی بھی شعبہ خواہ عدلیہ، فوج، سیاست، بیورو کریسی، صحت، ثقافت، تعلیم ہو یا صحافت یہ تمام ایک استاد کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔
تازہ ترین