• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اساتذہ کی تکریم کا قانون بنائے، نوشابہ اظہر

اسلام آباد ( جنگ نیوز) اساتذہ کرام کا احترام کرنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، اساتذہ کے خلاف منفی پرپیگنڈا کرنے والے بچوں کی تربیت میں فرق رہ جاتا ہے۔ ان خیالات کااظہارماہر تعلیم وبہارہ کہو کے مقامی سکول کی پرنسپل نوشابہ اظہر نے ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند لوگوں نے نیا نکتہ نظر اپنا لیا ہے کہ وہ بچوں کی فیس دیتے ہیں تو جس طرح باقی لوگ ان کے ذاتی ملازم ہیں اسی طرح استاد بھی ہے مگر سکولوں اور اساتذہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے یہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ استاد کا درجہ روحانی والدین کا ہے ۔اساتذہ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کی تکریم کا بھی کوئی قانون بنائے۔تقریب کے آخر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو پھول اور سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔
تازہ ترین