اسلام آباد،لاہور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے، کیپٹن صفدراور امیرمقام کیخلاف بھی نیب انکوائری ہوگی، سابق صدر آصف علی زرداری پر مزید دو ریفرنسز میں فردجرم کردی گئی۔
نیب نے پی ڈی ایم کے سر براہ اور جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری دیدی، نیب نے میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے پی کے صدر امیر مقام کیخلاف بھی انکو ائری کی منظوری دیدی،نیب ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس پیر کوقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں مالم جبہ سوات کیس میں معزز پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی مصدقہ نقول کی روشنی میں قانون کے مطابق کیس پر کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںآفیسرز/آفیشلزآف بنک آف خیبر پشاور اور دیگر کے خلاف قواعد و ضوابط کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پربھرتیاں کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔