• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز واحد سیاستدان ،جنہوں نے عورت کارڈ نہیں کھیلا، مریم اورنگزیب


کراچی(ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقاریر میں کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی گئی، انہوں نے آج تک کسی ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں کی۔ مریم نواز واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے عورت کارڈ نہیں کھیلا، عمران خان اداروں کو متنازع کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ مریم نواز منتخب وزیراعظم کو نالائق بیوقوف کہہ کر وومن کارڈ استعمال کرتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلی نشست کے بعد سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، شیخ رشید پارلیمنٹرین ہیں تو الفاظ کے چناؤ میں خیال رکھنا چاہئے، شیخ رشید پی ڈی ایم کی بجائے ریلوے پر توجہ دیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔

تازہ ترین