• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں بلاوجہ ایک دوسرے کو غدارنہیں کہنا چاہئے‘ شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں بلاوجہ ایک دوسرے کو غدارنہیں کہنا چاہئے جبکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی بات کا علم نہیں ہوتا‘ان سے کیاحکومت چلے گی ۔

اکتوبر نومبر میں جلسے ہوں گے پھر ریلیاں ہوں گی اس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا‘تھوڑی تکلیف ہوگی لیکن بڑی خرابی سے نجات مل جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملک میں غداری کے الزامات کی سیاست ہورہی ہے۔

مقدمات درج کیے جارہے ہیں گرفتاریوں کی باتیں ہورہی ہیں، دوسری طرف اپوزیشن نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے جلسوں کا اعلان کردیا ہے‘وزراء اپوزیشن رہنماؤں کی حب الوطنی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان کے بیانات کو ملک دشمن بیانیہ قرار دے رہے ہیں‘ایک طرف اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتیں حکومت کیخلاف اکٹھی ہوگئی ہیں تو دوسری طرف تینوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو نیب مقدمات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین