کراچی (جنگ نیوز) عمان نے اپنا سفیر جنگ زدہ ملک شام کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس طرح 2012ء سے شامی دارالحکومت دمشق میں اپنے سفارتی مشن بند کر دینے والی خلیجی ریاستوں میں عمان پہلی ریاست ہے جس نے اپنا سفیر دوبارہ دمشق میں متعین کرنے اور سفارتی روابط بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔