اسلام آباد (خبرایجنسی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چند سال قبل پشاور پر دہشت گردی کے سائے منڈلا رہے تھے، پاک فوج نے دہشتگردوں کا صفایا کیا۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے بتایاکہ سی پیک کے منصوبوں سے متعلق پشاور میں اجلاس ہوا جس میں مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی، انہوں نے کہاکہ چند سال قبل پشاور پر دہشت گردی کے سائے منڈلا رہے تھے، دہشت گردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر تھے، پاک فوج نے عوام کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا کیا،علاقے کی بہتری کیلئے دہشت گردوں سے علاقے کلیئر کرائے گئے۔