اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھاڑتی آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت صوبوں کی ملکیتی اراضی اور جزیروں کو ہڑپنا چاہتی ہے، آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھاڑتی آرڈیننس سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو وفاق کے کنٹرول میں لانیکی کوشش ہے، مالی مفادات کیلئے صوبوں کا استحصال کرنا چاہتی ہے، دوست سرمایہ داروں کو ہائوسنگ اور سیاحت جیسے منصوبے دینا چاہتی ہے ، جو صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھاڑتی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، آرڈیننس 2 ستمبر کو جاری ہوا لیکن بدنیتی کے باعث سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا، آرڈیننس سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو وفاقی حکومت کے کنٹرول میں لانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے،آئین کے مطابق زمین اور جزیرے صوبوں کی ملکیت ہیں۔