کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا، امریکی میڈیا نے جان میکافی کی اسپین میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی۔
امریکی محکمۂ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان میکافی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی ہے۔
ادھر امریکی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر جان میکافی کو 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔