• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور مریم یو ٹرن نہیں بلکہ وی ٹرن کے بادشاہ ہیں، فیاض چوہان


پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز یوٹرن نہیں بلکہ وی ٹرن کے باشاہ ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، لیگی نائب صدر مریم نواز اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان افراد کے خلاف درج مقدمے کا آئین کے آرٹیکل 6 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف، بیگم صفدر اعوان اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تعزیراتِ پاکستان اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کا مقصد ایک سزا یافتہ مجرم کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے روکنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الزام ثابت نہ ہونے پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا نام مقدمے سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین