• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف اسکواڈ کا اعلان 19 اکتوبر تک کردیا جائیگا، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ مکمل ہونے کے بعد 19 اکتوبر تک کردیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز کا جائزہ لینے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھی۔


اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان 19 اکتوبر تک کردیں گے، جبکہ اسکواڈ میں 22 یا 23 کھلاڑی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لڑکوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین