• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20کپ: خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹ سے ہرادیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے 11ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔

خیبرپختونخوا کے حق میں محمد حفیظ کی 72 اور فخر زمان کی 61 رنز کی جارحانہ اننگز کام کرگئی جبکہ سندھ کے شرجیل خان کی 90 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹ پر 183 رنز بنائے، شرجیل خان نے 56 گیندوں پر 90 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

شرجیل خان نے اس دوران 7 چوکے اور 6 چھکے بھی لگائے، ان کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، سندھ کی طرف احسان علی دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے، انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔


شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد رضوان نے اننگز اوپن کی، پہلی وکٹ 24 کے اسکور پر گری، وکٹ کیپر اور کپتان 8 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

دوسری اننگز سے فخر زمان نے خیبرپختونخوا کا اسکور تیزی سے بڑھایا، 124 کے اسکور پر وہ 61 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ بھی محمد انور کے نام رہی۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور افتخار احمد نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا، دونوں ہی بالترتیب 72 اور 42 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

خیبرپختونخوا نے میچ میں سندھ کو 8 وکٹ سے شکست سے دوچار کیا، میچ کا بہترین کھلاڑی شاہین آفریدی کو قرار دیا گیا۔

تازہ ترین