• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے قیام کے بعد حکومت کی بنیاد ہل چکی، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے قیام کے بعد حکومت کی بنیاد ہل چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات نے تحریک انصاف کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) پر شدید تنقید کی۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت کیسز بنائے گئے ہیں۔


انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے لیے خطرات پیدا کیے جا رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے جمہوری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انھوں نے اپنے بیان میں خورشید شاہ کی گرفتاری کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی رہنما کو بغیر کسی سزا کے قید رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین