پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج اچھی بات ہے، اس پر کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتے۔
میرپور خاص میں پریس کانفرنس کے دوران نفیسہ شاہ نے کہا کہ بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کے قرضے یا سود معاف کرنے کا پلان بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عمر کوٹ کے لیے 8 اور میر پور خاص کے لیے 5 ہزار خیمے دیے ہیں۔
پی پی رہنما نے کراچی پیکیج کی تعریف کی اور کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس پر کوئی تنقید کی جائے۔
نفیسہ شاہ نے ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی پیکیج کا حشر کہیں 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں جیسا نہ ہو۔