• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسکتا ہے مقدمہ ’ن لیگ‘ کے اپنوں نے کیا ہو، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ حکومت کے کھاتے میں نہ ڈالا جائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اتنے فارغ نہیں، بغاوت کا مقدمہ جس نے بھی کیا ہے جلد پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہت ایف آئی آر درج ہوتی ہیں، کیا وہ سب عمران خان کے کہنے پر ہوتی ہیں؟ ہوسکتا ہے مقدمہ ’ن لیگ‘ کے اپنوں نے کیا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے میں عمران خان کو اور حکومت کو نہ لائیں، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم نے کوئی غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ کوئی 3 بار وزیراعظم بنا ہے یا 3 ہزار بار، اگر اس نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ رعایت کا مستحق نہیں، پنجاب کے سابق وزیرعلیٰ پوری طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ انصاف عہدوں سے نہیں ہوتا، میں پوچھتا ہوں کہ اگر اس ملک میں کوئی بھی کرپٹ نہیں تو یہ ملک اس حالت میں کیوں آگیا؟

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر ترجمان بن گئے ہیں، جو بیانیہ دیا جارہا ہے، یہی باتیں ہمارے دشمن بھی کر رہے ہیں، جو یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا حال لیبیا، عراق یا افغانستان جیسا ہوجائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف نواز شریف ہیں، دوسری طرف عمران خان، وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی دباؤ میں لانا مشکل ہے، یہ جو بھی کچھ کر رہے ہیں کریں ہم اپنا کام کریں گے۔

تازہ ترین