• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن چور ہے باغی نہیں، مقدمے کا اندراج غلط، عمران خان

اپوزیشن چور ہے باغی نہیں، مقدمے کا اندراج غلط، عمران خان


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ اپوزیشن والے چور ہیں ہم نے ان کو باغی نہیں بنانا‘نوازشریف ودیگرکے خلاف مقدمے کا اندراج غلط ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر گفتگو کی گئی اور ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے اندراج مقدمے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

عمران خان نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ بغاوت کامقدمہ کس نے درج کرایا ہے ‘ اپوزیشن والے چورہیں‘ ہم نے ان کوباغی نہیں بنانا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 3سابق جرنیلوں،وزیراعظم آزادکشمیرپربغاوت کامقدمہ احمقانہ حرکت ہے، بغاوت کیس پر وزیراعظم نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 

تازہ ترین