• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے ساتھ لڑائی ،آرمینیا روس کی مدد کا خواہاں

باکو (اے ایف پی /جنگ نیوز )آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ صورتحال کے مطابق آذربائیجان فوج نے منگل کے روز آرمینیا فوج کے کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں جبکہ ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ادھر آرمینیا جنگ کے دوران روس کی مدد کی طرف دیکھنے لگا ہے ، دوسری طرف ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اسی سلسلے میں ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچےاور صدر الہام علیوف سے ملاقات میں ناگورنو کاراباخ سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے منگل کو کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ک آذر بائیجان کے ساتھ لڑائی میں اگر ضرورت پڑی تو روس اس کے دفاع کیلئے آجائے گا۔

تازہ ترین