• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوسرے کو غدار کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق و موجودہ حکمرانوں کےایک دوسرے کو غدار کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ میڈیا پر پابندیاں، عدلیہ کو قابو کرنیکی خواہش سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی، حکمران اپنی روش بدلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران دوسروں کو غدار کہنے کی بجائے ملک سے اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیں۔سیاسی مخالفین پر غداری کے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔غداری کو اتنا سستا نہ بنائیں۔ ماضی میں غداری کے الزامات کا نتیجہ سب نے دیکھ لیاہے ۔ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا بڑا خطرناک نتیجہ نکلے گا۔ وزراء کے زہر آلود بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔حکومت دو سال میں کوئی عوامی مسئلہ حل نہیں کرسکی۔ عوام کے دکھوں اور پریشانیوں میں اضافہ کرنے والی حکومت صرف باتیں کرنے اور بیانات دینے میں ماہر ہے ۔

تازہ ترین