• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی مشکل یہ ہے کرتی پہلے اور سوچتی بعد میں ہے، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کسی سیاستدان کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینا انتہائی فضول الزام ہے ،حکومت کی مشکل یہ ہے کہ کرتی پہلے اور سوچتی بعد میں ہے ،الزام کا کوئی ثبوت نہیں حکومت واپس لے، اس ملک میں بدقسمتی سے کوئی حب الوطن ہو ہی نہیں سکتاوہ کسی نہ کسی کا غدار ہے۔

اگر پارلیمانی انداز میں بھی کہوں تو یہ ایک لغو الزام ہے۔میں نواز شریف یا شریف خاندان کا حمایتی نہیں ہوں میں بڑا سخت دل سے ان کا مخالف ہوں ۔ نوا ز شریف کے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات اچھے ہوسکتے ہیں۔ اس کا جندال سے کاروبار ہوسکتا ہے اور باعث تشویش بھی ہوسکتا ہے۔

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کوغیر محب وطن کہنا یا کسی بھی سیاستدان کوکسی دوسرے ملک کا ایجنٹ قرار دینا یہ ایک انتہائی فضول الزام ہے۔

تازہ ترین