• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن ریسورس سیل کیلئے صوبے بھر کے اساتذہ کی پرسنل فائلز طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےہیومن ریسورس سیل کےلئے صوبے بھر کےاساتذہ کی پرسنل فائلز طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای ڈی ہیومن ریسوس سیل قائم کیا جارہا ہے تمام سی ای اوز ایجوکیشن اپنے اضلاع کے اساتذہ کی پرسنل فائلز تیار کرکے ارسال کریں۔ ان فائلز میں ٹیچرز کے متعلق تمام تر کوائف ہونے ضروری ہیں 20 اکتوبر تک ان فائلز کو لاہور ارسال کردیا جائے۔
تازہ ترین