پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی نائب صدر پاکستان بزنس فورم وچیئرمین الخدمت تاجران ضلع پشاور خالدمحمود اور ضلعی صدر خالد گل مہمند کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی ون شاہ جہان آفریدی سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خلیل ، سیکرٹری اطلاعات حضرت حسین عاجز ، امیرزادہ، حاجی منان باجوڑے ، الخدمت ٹیلر ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر نیاز محمد مہمند ،پلاسٹک مارکیٹ کے صدر عاقل خان، الیکٹرانکس مارکیٹ قصہ خوانی بازار کے نائب صدر غلام حبیب، غیرت خان اوردیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔وفد نے ڈی ایس پی سٹی ون شاہ جہان آفریدی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔خالد محمود اور خالد گل مہمند نے تاجروں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ پریس مارکیٹ اور برلب کھٹہ کیلئے پولیس نفری تعینات کیا جائے۔ملاقات میںاشرف روڈ ٹی مرچنٹ پر ناجائز چھاپوں پر بات ہوئی محمد علی جوہر روڈ پلاسٹک بازار کے حوالے سے آئے روز پولیس کے تنگ کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اسکے علاوہ کریم پورہ بازار، خیبربازار ، پیپل منڈی اور دیگر بازاروں کے ساتھ ملحقہ بازاروں میں خواتین چوروں کے خلاف اقدامات کرنے اور خواتین پولیس کی ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا گیا